ملاقات میں اسحاق ڈار نے پاکستان کے اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد و اصولوں اور کثیرالجہتی نظام سے دیرینہ عزم کا اعادہ کیا۔
نائب وزیراعظم نے بین الاقوامی امور میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کے لیے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی قانون اور معاہدوں کے احترام کو یقینی بنانا اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر دیانتداری سے عملدرآمد ضروری ہے۔

