مستونگ میں باغات کی تباہی اور مہرگڑھ پر ڈرون حملہ، عوام کا معاشی قتل اور چادر و چار دیواری کی پامالی ہے، حافظ حمداللہ
جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمداللہ نے مستونگ میں باغات کی مبینہ تباہی اور مہرگڑھ میں ڈرون حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات سے عوام کے معاشی مفادات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے اسے عوام کا معاشی قتل اور چادر و چار دیواری کی پامالی قرار دیتے ہوئے حکومت سے عوام کے تحفظ اور ان کے معاشی ذرائع کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔ مستونگ میں باغ میں کام کرنے والے مزدوروں پر مبینہ ڈرون حملے میں ہلاکتوں کی بھی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ �
