Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

بلاول بھٹو کی کشمیریوں سے بذریعہ ووٹ فیصلہ کرنے کی اپیل

 

 

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا تجربہ ہے کہ ک بھی الیکشن کا بائیکاٹ کبھی کامیاب نہیں رہا، اس لیے عوام بھرپور انداز میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں۔

 

انہوں نے کہا کہ اگر آپ اپنے حقوق، حقِ حاکمیت، حقِ ملکیت اور سچ و مفاہمتی کمیشن چاہتے ہیں تو گھروں سے نکلیں اور ووٹ ڈالیں، اگر آپ چاہتے ہیں کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیری خود کریں تو باہر نکلیں، تیر پر مہر لگائیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو کامیاب کریں تاکہ کشمیر کا فیصلہ کشمیر ہی کرے۔

 

واضح رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے پہلے مرحلے میں پولنگ جاری ہے جو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.