خضدار: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی جانب سے کرایوں میں کمی نہ کرنے پر عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ کمپنیوں نے کرایوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دینے سے انکار کر دیا ہے، جس کے باعث مسافروں کو بدستور زیادہ کرایے ادا کرنا پڑ رہے ہیں۔
شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو مہنگائی کے بوجھ سے کچھ ریلیف مل سکے۔
