بلوچستان کے موجودہ حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، امن کی بحالی کے لیے سب کو مل بیٹھنا ہوگا، جسٹس جمال خان مندوخیل
بلوچستان بار کونسل کے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، صوبہ اس صورتحال تک کیسے پہنچا، یہ غور طلب بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب وہ بغیر کسی محافظ کے کہیں بھی چلے جاتے تھے، مگر آج کوئٹہ جاتے ہوئے بھی احتیاط کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے حالات بہتر بنانا صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر شہری کو اس کی وجوہات پر غور کرنا ہوگا۔ امن ہوگا تو کاروبار چلے گا اور لوگ عدالتوں میں آسکیں گے۔
انہوں نے سانحہ سول اسپتال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سانحے کو کبھی نہیں بھول سکتے۔
