ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف اختر مینگل، محمود اچکزئی اور دیگر سیاسی رہنماؤں کی پشاور ہائی کورٹ میں درخواست
پشاور: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی۔
درخواست دائر کرنے والوں میں بی این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ سید زین شاہ، رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان حسین احمد یوسفزئی سمیت دیگر رہنما بھی شامل ہیں۔
درخواست میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے معاملے کو عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست پر عدالتی کارروائی اور مزید تفصیلات سامنے آنے پر صورتحال واضح ہوگی۔

