بولان کے علاقے دوسہ کراس چوکی پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں بلوچستان پولیس کا ایک اہلکار شہید ہوگیا۔
بولان: بولان کے علاقے دوسہ کراس چوکی پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں بلوچستان پولیس کا ایک اہلکار شہید ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق بالاناڑی نیشنل ہائی وے پر واقع دوسہ کراس پولیس چوکی پر رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا۔ حملے کے دوران چوکی پر تعینات پولیس اہلکار *حافظ عبدالرشید ابڑو*، جو اپنے فرائض انجام دے رہے تھے، فائرنگ کی زد میں آکر جامِ شہادت نوش کرگئے۔
پولیس نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

