Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ، پاکستان میں مہنگائی کا دباؤ بڑھنے کا خدشہ

وزارت خزانہ نے ملکی معیشت سے متعلق ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔

 

رپورٹ کے مطابق مالی سال 26-2025 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 33.9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، مالی سال 26-2025 میں ملکی برآمدات 4.6 فیصد کمی سے 30.8 ارب ڈالر رہی، کارکنوں کی ترسیلات زر 41.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جس کے باعث ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 8.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 

وزارت خزانہ کے مطابق 17 جولائی تک پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 22.7 ارب ڈالر رہے، سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ ذخائر 17.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، جون 2026 میں مہنگائی 11.1 فیصد رہی، جبکہ مئی میں شرح 11.7 فیصد تھی۔

 

رپورٹ میں کہا گیا کہ مالی سال 26-2025 میں اوسط مہنگائی 7.1 فیصد ریکارڈ ہوئی، جولائی سے ستمبر معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے، بارشوں کی کمی سے خریف فصلوں کو پانی کی کمی کا سامنا ہوسکتا، کم بارشوں سے کپاس، چاول، گنے اور مکئی کی فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

 

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے مئی بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 5.8 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، مالی سال 2025-26 میں ایف بی آر ٹیکس وصولیاں 13.01 کھرب روپے رہیں، ایف بی آر ٹیکس وصولیوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.8 فیصد اضافہ ہوا، جولائی سے مئی مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 1.6 فیصد تک محدود رہا۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.