Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

میر رضا کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ: گولی پشت سے لگی، جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود

میڈیکل رپورٹ کے مطابق میر رضا علی کو گولی پیچھے سے لگی تھی، جبکہ جسم پر تشدد کے واضح نشانات بھی پائے گئے ہیں۔ پولیس سرجن کی جانب سے اٹھائے گئے تمام 14 نکات کے جوابات بھی حاصل کرلیے گئے ہیں۔

ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق میر رضا علی کی پسلیاں ٹوٹی ہوئی تھیں، جبکہ سر اور چہرے پر بھی متعدد زخموں کے نشانات موجود تھے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق قبر کشائی کے دوران مجموعی طور پر 17 سیمپلز حاصل کیے گئے، جن میں سے 4 نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے جبکہ دیگر نمونے کیمیکل ایگزامینیشن کے لیے لیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق میر رضا علی کے والدین سے 2 ریفرنس سیمپلز بھی حاصل کیے گئے ہیں، جن کے ذریعے ڈی این اے میچنگ کی جائے گی۔ کیمیکل ایگزامین اور ڈی این اے رپورٹس کے نتائج 3 سے 4 روز میں متوقع ہیں۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ قبر کشائی کے دوران حاصل کیے گئے تمام نمونے محفوظ کرلیے گئے ہیں، جنہیں پیر کے روز جامعہ کراچی کی فارنزک لیبارٹری میں جمع کرایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق قبر کشائی کا عمل ماہرین کی نگرانی میں تقریباً 3 گھنٹے جاری رہا۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.