حب(نامہ نگار) سانحۂ 8 اگست 2016ء کوئٹہ سول ہسپتال میں شہید ہونے والے وکلاء سمیت دیگر شہداء کی یاد میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حب کے بار روم میں قرآن خوانی اور اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حب کے وکلاء اور بار ممبران نے شرکت کی قرآن خوانی کے بعد شہدائے 8 اگست اور دیگر تمام شہداء کے ایصالِ ثواب، مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی اجتماعی دعا کی گئی، جبکہ شہداء کے اہلِ خانہ کے لیے صبر، استقامت اور حوصلے کی بھی دعا مانگی گئی اس موقع پر وکلاء نے شہدائے 8 اگست کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سانحۂ 8 اگست ملکی تاریخ کا ایک المناک سانحہ ہے، جس میں وکلاء برادری نے قانون، انصاف، آئین اور عدلیہ کی سربلندی کی جدوجہد میں اپنے قیمتی ساتھیوں کو کھویا شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہدائے 8 اگست کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کی جدوجہد وکلاء برادری کے لیے مشعلِ راہ رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہداء نے قانون کی بالادستی اور انصاف کے حصول کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، جسے پوری وکلاء برادری قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہےتقریب کے اختتام پر دعا کی گئی کہ وہ تمام شہداء کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل اور حوصلہ عطا کریں


