کوئٹہ: ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کراچی میں مزدوری کرنے والے غریب پشتونوں کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک پر سندھ پولیس کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ محنت مزدوری کیلئے کراچی جانے والے پشتونوں کو ہراساں کرنا اور ان پر ظلم ناقابلِ قبول ہے۔
ساجد ترین نے کہا کہ جہاں بھی پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی، وہاں بلوچ اور پشتون خود کو غیر محفوظ سمجھیں گے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ پشتون مزدوروں کے ساتھ مبینہ زیادتی کا نوٹس لے کر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

