پیپلز پارٹی وفاق میں اسی تنخواہ پر کام کرے گی، رانا ثنا اللہ
پیپلز پارٹی ہارے تو دھاندلی کا الزام لگاتی ہے، رانا ثنا اللہ
دھیرکوٹ: رانا ثنا اللہ کا پیپلز پارٹی پر تنقید، آزاد کشمیر کے مسائل حل کرنے کا عزم
دھیرکوٹ میں انتخابی جلسے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آزاد کشمیر میں حکومت بننے کے بعد عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
رانا ثنا اللہ نے پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی جہاں سے ہار جاتی ہے، وہاں دھاندلی کا الزام عائد کردیتی ہے، جبکہ وفاق میں پیپلز پارٹی ’’اسی تنخواہ پر کام کرے گی‘‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایکشن کمیٹی کے بعض افراد کسی کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

