کوئٹہ(این این آئی) پشتونخواءملی عوامی پارٹی کے چیئر مین حلقہ این اے 263کوئٹہ سے امیدوار محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کی گئی تو ہر جگہ دھرنے ہونگے ، چمن دھرنا چند لوگوں نہیں بلکہ عوام اور تمام قبائل کا دھرنا ہے
یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہی ۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ الیکشن میں ہر طرح کی دھاندلی سے گریز کیا جائے الیکشن میں دھاندلی کی گئی تو ہم الیکشن نہیں لڑیں گے، پھر ہر جگہ دھرنے ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ چمن دھرنا چند لغڑیوں کا دھرنا نہیں یہ چمن کے عوام کے تمام قبائل کا دھرنا ہے اگر کسی کی یہ خواہش ہے کہ چمن کے لوگ کان پکڑ کر توبہ نکالیں تو ان کا یہ ارمان پورا نہیں ہونے والا۔