Ultimate magazine theme for WordPress.

نیشنل پارٹی کے حمایت یافتہ امیدواروں کے لیے دن رات کام کریں. کلثوم نیاز بلوچ

0

نیشنل پارٹی کی صوبائی خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ نے کوئٹہ کے باشعور عوام سے اپیل کی کہ وہ 8فروری کو کوئٹہ سٹی سے قومی اسمبلی کے این اے 263 سے نیشنل پارٹی کے حمایت یافتہ امیدوار محمود خان اچکزئی اور بلوچستان اسمبلی کے پی بی 43 سے نیشنل پارٹی کے حمایت یافتہ امیدوار میر لیاقت لہڑی کے حق میں ووٹ کاسٹ کرکے کامیاب بنائیں کیونکہ ماضی میں ان حلقوں سے سلیکٹڈ امیدواروں نے کوئی کام نہیں کیا،قومی اسمبلی کا سلیکٹ امیدوار ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی بھی رہا لیکن 5سال کے دوران عوام نے ان کی شکل تک نہیں دیکھی کام تو دور کی بات ہے

 

انہوں نے کہاکہ نوسرباز پھر سرگرم ہوچکے ہیں اور عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے ایک بار پھر خوشنما نعروں کا سہارا لے رہے ہیں عوام دھوکہ میں آنے کی بجائے ان سے ماضی کا حساب لیں ،انہوں نے کہا کہ مومن ایک سوراخ سے دو بار نہیں ڈستا اس لیے ماضی کے نوسربازوں اور آزمائے ہوئے لوگوں سے ووٹ کے ذریعہ بدلہ لیں ،انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی مظلوم اقوام کی توانا آواز ہیں اس لیے مظلوم اقوام کی آواز کو اسلام آباد کے ایوانوں میں پہنچانے کے لیے ان کی کامیابی ضروری ہے

 

انہوں نے پارٹی کی دونوں حلقوں کی خواتین کو تاکید کی کہ وہ نیشنل پارٹی کے حمایت یافتہ امیدواروں کے لیے دن رات کام کریں اور ان کی کامیابی کے لیے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں ،کیونکہ نیشنل پارٹی کی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ وہ جس سے اتحاد یا حمایت کریں ان کو اپنا امیدوار سمجھ کر کام کرتی ہے

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.