Ultimate magazine theme for WordPress.

سابقہ حکومتوں نے روڈ، نالی کی آڑ میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا . آغا حسن بلوچ

0

کوئٹہ (یو این اے)بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماں نے کہا ہے کہ پی بی 40 کے عوام تاحال بنیادی سہولیات سے محروم، سابقہ حکومتوں نے روڈ، نالی کی آڑ میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، چار لاکھ کی آبادی والے علاقے میں نہ ہسپتال نہ کھیل کے میدان ہے،

 

یہ بات بی این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ، امیدوار NA 262 نوابزادہ اورنگزیب جوگیزئی، امیدوار پی بی 40 نعمت اللہ ہزارہ، شکیلہ نوید دہوار، حاجی باسط لہڑی، نعمت مظہر، ابراہیم ہزارہ، کاشف حیدری، رضا حسن و دیگر نے گزشتہ روز ہزارہ ٹان میں بی این پی کے زیر اہتمام جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، سابقہ نمائندوں کی جانب سے جان بوجھ کر ہزارہ ٹاﺅن اور پی بی 40 کے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا، گزشتہ نمائندے ہمیشہ کہتے تھے کہ ہزارہ قوم کو کسی چیز کی ضرورت نہیں، آج افسوس ہے کہ ہزارہ ٹاﺅن کے مکین پانی خرید کر پیتے ہیں،

 

انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی ایک سیاسی جمہوری جماعت ہیں، اور بلوچستان نیشنل پارٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس جماعت میں بلوچ، پشتون اور ہزارہ سمیت ہر اقوام کی نمائندگی شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں آج پوری بلوچستانی عوام بی این پی پر بھر پور اعتماد کا اظہار کررہی ہیں، جس طرح خضدار، قلات، کوئٹہ، خاران سمیت بلوچستان بھر سے بلوچستان نیشنل پارٹی کو پزیرائی مل رہی ہیں اگر شفاف انتخابات ہوئے تو جیت کلہاڑے کی ہوگی، پی بی 40 کے عوام صوبائی اسمبلی کیلئے امیدوار نعمت اللہ ہزارہ اور قومی اسمبلی کیلئے نوبزارہ اورنگزیب جوگیزئی کے انتخابی نشان “کلہاڈے” کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں۔ جلسے میں سی سی ممبر شمائلہ اسماعیل، منورہ سلطان، قبائلی رہنما حاجی امین، مامانور خان کھیازئی، کاظم علی ہزارہ، ملا مہدی، علی مدد ہزارہ، محمد امان ہزارہ، محمد مہدی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ آخر میں پارٹی رہنماں کے اعزاز میں بی این پی ہزارہ ٹان کے رکن سخی داد کی جانب سے انکے رہائشگاہ پر ٹی پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.