Ultimate magazine theme for WordPress.

جنوری2023 میں بلوچستان کی مختلف شاہراہوں پر 693 حادثات جن میں 970 افراد زخمی،106افراد جاں بحق

0

 بلوچستان یوتھ اینڈ سول سوسائٹی (بی وائے سی ایس) کی جانب سے بلوچستان میں ٹریفک حادثات کے جاری کردہ اعداد وشمار۔ 2023ءکے مہینے جنوری میں بلوچستان کی شاہراہوں پر حادثات کا سلسلہ نہ رک سکا۔

گزشتہ ماہ جنوری کے مہینے میں بدقسمتی سے تسلسل کے ساتھ بلوچستان کی مختلف شاہراہوں پر 693 حادثات پیش آئے جن میں 970 افراد زخمی ہوئے، 106 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ کوئٹہ، مستونگ، پشین، قلات، بوستان، کچلاک میں 127 حادثات رونما ہوئے جس میں 181 افراد زخمی ہوئے اور 13 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ خضدار، سوراب، لسبیلہ، حب، وندر اور اوتھل میں 324 حادثات رونما ہوئے جن میں 392 افراد زخمی و 57 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ قلعہ سیف اللہ، کان مہترزئی، لورالائی، قلعہ عبداللہ، زیارت، مسلم باغ، ژوب، شیرانی میں 106 حادثات پیش آئے جن میں 190 افراد زخمی ہوئے، 19 افراد جاں بحق ہوئے۔

سبی، بولان، مچھ، ڈیرہ مراد جمالی، صحبت پور، نوتال، بختیار آباد، کوہلو، سوئی، بارکھان میں 106 حادثات ہوئے جس میں 170 افراد زخمی اور 3 افراد جاں بحق ہوئے۔ تربت، پنجگور، گوادر، مکران، کوسٹل ہائی وے کیچ میں 13 حادثات پیش آئے، 13 افراد زخمی اور 6 افراد جاں بحق ہوئے۔

دالبندین، چاغی، نوشکی، خاران، بسیمہ، نوکنڈی میں 17 حادثات ہوئے جس میں 24 افراد زخمی اور 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ان اموات میں مختلف خاندانوں کے متعدد افراد زندگی کی بازی ہار گئے جن میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد بھی جاں بحق ہوئے جن کا حادثہ بیلہ میں ہوا۔

ایک اور خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوئے جن کا ایکسڈنٹ زیارت کراس پر ہوا۔ ایک اور خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوئے حادثہ بیلہ میں ہوا۔ ایک اور حادثے میں دو سگے بھائی جاں بحق ہوئے جن کا تعلق قلات سے تھا۔

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.