Ultimate magazine theme for WordPress.

پانچ لاکھ افغان مہاجرین واپس جا چکے ہیں،پاکستان میں دہشت گردی کے تانے بانے ہمسایہ ملک افغانستان سے ملتے ہیں،جان اچکزئی

0

کوئٹہ (آن لائن) بلو چستان کے نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ 2023 پاکستان کی تاریخ میں اہم سال تھا اس دوران سیکورٹی فورسز نے 566 دہشت گردوں کو مارااور 5 ہزار دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ملکی سالمیت اور دہشت گردی کے خلاف موثر کارروائی کی گئی۔اب تک ملک بھر سے تقریباً 5 لاکھ افغان مہاجرین واپس جا چکے ہیں

چمن کے 20 ہزار بے روزگار نوجوانوں کو ماہانہ 20 ہزار روپے دیئے جائیں گے جب تک ان کے متبادل روزگار اور انفراسٹکچر کو بحال نہیں کیاجاتا 10 ہزار نوجوانوں کو 20 ہزار معاوضہ دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کو سول سیکرٹریٹ میں پریس بریفنگ کے دوران کیا۔جان اچکزئی کا کہنا تھا پاکستان میں دہشت گردی کے تانے بانے ہمسایہ ملک افغانستان سے ملتے ہیں افغانستان کا یہ رویہ دنیا کے امن کے لئے خطرہ ہے

پاکستان بارہا افغانستان حکومت سے دہشت گردوں کو حوالہ کرنے کا مطالبہ کرچکا ہے ملک میں امن کی خاطر 260 پاک فوج کے جوانوں سمیت 1 ہزار سے زائد افراد نے جان کا نذرانہ پیش کیا ہے اور گزشتہ سال ملک بھر میں 18 ہزار 736 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے گئے کارروائیوں کے دوران 5 ہزار 161 سے زائد دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا خفیہ اداروں کی موثر حکمت عملی کے باعث گلزار امام شمبے، سرفراز احمد بنگلزئی نیشنل آرمی کے کمانڈر قومی دھارے میں شامل ہوئے جو خوش آئند بات ہے

اس کے علاوہ پاکستان کے دیگر صوبوں جس میں خیبر پختونخوا میں 1942 آپریشنز کے دوران 447 دہشت گرد مارے گئے پنجاب میں 200، گلگت بلتستان میں 14، سندھ میں 10اور 1987 انٹیلی جنس بیس آپریشن کئے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2023ء میں افغان باشندے جوکہ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھے ان کی واپسی کا سلسلہ رضا کارانہ طور پر شروع ہوا جس میں 31 دسمبر تک 11 ہزار واپس گئے جن میں 380 مرد، 323 خواتین، 487 بچے شامل تھے۔ اور اب تک ملک بھر سے تقریباً 5 لاکھ غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندے واپس جا چکے ہیں

اور پاکستان نے پہلی بار پاسپورٹ اور ویزے پر ون ڈاکومنٹ رجیم کے ذریعے انٹر نیشنل بارڈر سے پاکستان آنے اور جانے کا سلسلہ شروع کیا ہے جو قابل تحسین عمل ہے ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کی وجہ سے چمن میں 20 ہزار بے روزگار نوجوانوں میں سے 10 ہزار نوجوانوں کو ماہانہ 20 ہزار وظیفہ دیا گیا ہے جب تک بارڈر ٹریڈ اور انفراسٹکچر سمیت مقامی نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع بحال نہیں ہوتے یہ معاوضہ دیا جائے گا۔ ملک میں مہنگائی کم ہوئی ہے

اور ڈالر کی قیمت بھی نیچے آئی ہے اس کے علاوہ اسٹاک ایکسچینج میں 65 ہزار کی حد عبورکی ہے ان تمام معاملات میں پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کے وژن کے مطابق اور نگران وزیر اعظم کی ہدایت پر ملک اور قوم کو درپیش مسائل سے اور خاص کر سمگلنگ کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں جس کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.