کوئٹہ(این این آئی)عدالت عالیہ بلوچستان میں سال 2023ء کے شروع میں زیر التواء مقدمات 4472تھے۔سال2023ء کے دوران 6920مقدمات دائرہوئے جبکہ 31دسمبر2023ء تک6440کی مقدمات کا فیصلہ کیا گیا۔
اس وقت عدالت عالیہ بلوچستان بشمول سرکٹ بینچ سبی وسرکٹ بینچ تربت میں زیر التواء مقدمات کی کل تعداد 4952ہے۔اسی طرح سال 2023ء کے شروع میں ماتحت عدلیہ میں زیر التواء مقدمات 16020تھے۔
سال 2023 کے دوران ماتحت عدلیہ میں 59541مقدمات دائر ہوئے جبکہ 57743مقدمات کا فیصلہ کیا گیا۔اس وقت بلوچستان کی ماتحت عدالتوں میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 17818ہے