خضدار(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ جناح اسپورٹس کمپلیکس خضدار کا دورہ کیا کھلاڑیوں سے ملاقات کی ان کے مسائل سنے انکی حوصلہ افزائی کی سیکریٹری کرکٹ ایسوسی ایشن نصیر احمد بزنجو نے نواب ثناء اللہ خان زہری کو کرکٹ اسٹیڈیم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی نواب ثنا اللہ خان زہری نے کھلاڑیوں کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کی
انہوں نے کہا کہ اگر اللہ نے موقع دیا تو خضدار کرکٹ اسٹیڈیم کو مزید خوبصورت اور ایک بہترین گراؤنڈ بناؤں گا اور اس میں فلڈ لائٹ بھی نصب کریں گے تاکہ کھلاڑی مصنوعی روشنی میں بھی کھیل سکیں کھلاڑی ملک اور قوم کی سرمایہ ہیں انہے سہولتیں فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے تاکہ وہ کھیل کے زریعہ ملک اورقوم کا نام روشن کریں۔
نواب ثنا اللہ خان زہری نے کہا کہ خضدار کرکٹ اسٹیڈیم کو تعمیر کرنے کے لئے میں نے اپنے دور حکومت میں اپنی خصوصی فنڈ سے فنڈز منظور کئے تھے اج میں اسٹیڈیم کو دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی کہ ہمارے نوجوان ایک اچھے اسٹیڈیم میں گراس روٹ پر اپنے کھیل کا جوہر دکھا رہے ہیں
نواب ثناء اللہ خان زہری نے آل سندھ بلوچستان شہید بابا سکندر زہری کے نام سے ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کرنے کا اعلان کیاکھلاڑیوں نے نواب ثناء اللہ خان زہری کو اپنے درمیان دیکھ کر بہت خوش ہوئی انکے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوائیے اور کرکٹ اسٹیڈیم آمد پر نواب ثناء اللہ خان زہری کا شکریہ ادا کیا،ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری پیپلز پارٹی ضلع خضدار کے صدر میر عبدالرحمن زہری چیئرمین میونسپل کارپوریشن خضدار میر محمد اصف جمالدینی سمیت پارٹی رہنما نواب ثناء اللہ خان زہری کے ہمراہ تھے۔